۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اسد اقبال زیدی

حوزہ/ اہل بیت (ع) کی گستاخی کیخلاف اپنے بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ گستاخی کے مرتکب افراد کو قانونی شکنجے میں جکڑا جائے، کسی فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ہم وطن عزیز میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں پُرامن ماحول چاہتے ہیں، عزاداری سید الشہداء (ع) و خاندانِ رسالت علیہم السلام کا دفاع کرتے رہیں گے۔

آئمہ اہل بیت (ع) کی گستاخی کے خلاف اپنے بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ گستاخی کے مرتکب افراد کو قانونی شکنجے میں جکڑا جائے، کسی فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ہم وطن عزیز میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .